اسلام آباد (جیوڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے ملک توڑنے کے ایجنڈے کی حمایت کردی ہے۔سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر مینگل اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختر مینگل اسلام آباد میں اپنے پنجاب کے دوستوں سے ملنے آئے تھے اور پاکستان مسلم لیگ نون نے بھی ملک توڑنے کے ایجنڈے کی حمایت کردی ہے۔ اسرار اللہ زہری نے کہا پنجاب میں بھی ایک طبقہ ملک توڑنے کی حمایت کر رہا ہے۔