ن لیگ نے نگران وزیر اعظم کیلئے 8 ناموں کو شارٹ لسٹ کرلیا

 PML N

PML N

لاہور(جیوڈیسک)مسلم لیگ نون نے آئندہ انتخابات کے لیے نگران وزیر اعظم کے لیے آٹھ ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے شارٹ لسٹ کیے گئے افراد میں سے کسی کا تعلق پنجاب سے نہیں ہے۔ ان شخصیات میں ریٹائرڈ جج، بیوروکریٹ اور سینئر وکلا بھی شامل ہیں۔ چودھری نثار کے مطابق شفاف انتخابات کے لیے آزاد الیکشن کمیشن اور غیر جانبدار نگران حکومت ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس کے لیے مزید اقدامات بھی کرنا ہوں گے۔