مسلم لیگ ن (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کو الیکشن اعلان سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم مذاکرات کی بجائے عوام کی جانب رجوع کریں۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے یوم آزادی پر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی تھی جس پر ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کے اعلان پر اپوزیشن نگران وزیراعظم کے لیے دو نام پیش کر دے گی اور نگران حکومت کسی کی مرضی سے نہیں آئینی طریقے سے بنے گی۔
ن لیگ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے مذاکرات کی بات عدلیہ پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔ حکمران اپنی روش تبدیل کر کے عدالتی فیصلوں کا احترام کریں اور حکومت کو مزید وقت دینا ملکی مفادات کے خلاف ہو گا، بہت وقت اور وسائل ضائع کر چکے اب مزید کی گنجائش نہیں ۔