ن لیگ کمزور احتساب بل کا حصہ نہیں بنے گی: چودھری نثار

chaudhry nisar

chaudhry nisar

قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو احتساب میں کوئی دلچسپی نہیں جس کے لئے وہ احتساب کے نام پر کمزور بل لانا چاہتی ہے۔
پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا ن لیگ کمزور احتساب بل کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتی اور احتساب بل کے نام پر ایک نیا شوشہ چھوڑا ہے۔ چودھری نثار نے کہا احتساب اور حکمران 2 مختلف چیزیں ہیں۔