چھانگا مانگا میں مسلم لیگ ن کے رہنما شوکت رانا کو زندہ جلا دیا گیا جس کے بعد و ہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات مسلم لیگ ن چھانگا مانگا کے صدر شوکت رانا اپنے ڈیرے پر سو ئے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کے بستر کو آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئے اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ شوکت رانا کے بیٹے کے مطابق واقعہ کا صبح پتہ چلا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ واقعے کو سیاسی مخالفت اور ذاتی دشمنی دونوں حوالوں سے دیکھا جارہا تھا۔