وائٹ ہاؤس : (جیو ڈیسک)وائٹ ہاؤس نے صدر اوبامہ اور ان کے اہل خانہ کے اثاثہ جات ظاہر کردیئے ہیں۔وائٹ ہاؤس نے صدر اوبامہ اور ان کے اہل خانہ کے اثاثہ جات کے حوالے سے دستاویزات جاری کئے ہیں جن کے مطابق خاتون اول مشعل اوبامہ کے اثاثہ جات کی مالیت تقریبا 2.6 ملین ڈالر سے 8.3 ملین ڈالرز کے قریب ہے جبکہ 2010 کے اعدادوشمار کے مطابق اوبامہ اور مشعل اوبامہ کے مجموعی اثاثہ جات 1.8 ملین ڈالرز سے 12 ملین ڈالرز تک تھے۔
اوبامہ اور ان کی اہلیہ کے پاس شکاگو میں 500 لاکھ ڈالرز مالیت کا گھر، 1 ملین ڈالر کے پنشنرز بھی موجود ہیں۔ ذاتی اثاثہ جات میں اوبامہ کی 3 کتابوں کی رائلٹی بھی شامل ہے جن کی مالیت اڑھائی لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ گزشتہ سال اوبامہ فیملی کی آمدن 789674 ڈالرز جبکہ 162074 ڈالر ٹیکس بھی ان کی جانب سے ادا کیا گیا۔