برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجدشمس الحسن نے ایبٹ آباد کمیشن میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر کے معالج نے کمیشن کو خط میں لکھا ہے کہ واجد شمس الحسن کی طبیعت خراب ہے۔ کسی بھی طرح کا سفر ان کے لئے خطر ناک ہوسکتا ہے۔ معالج نے کمیشن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ واجد شمس الحسن کا انٹرنیٹ کے ذریعے بیان لے لیں جس کیلئے وہ تیار ہیں۔ کمیشن کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹر نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے عرصے میں وہ سفر کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ ادھر ایبٹ آباد کمیشن نے انٹرنیٹ کے ذریعے بیان لینے سے انکار کردیا ہے۔