واشنگٹن:اوباما کی ہیلتھ کیئر اصلاحات آئینی قرار

obama

obama

واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکی سپریم کورٹ نے صدر اوباما کی ہیلتھ کیئر اصلاحات کو آئینی قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ عوام کو اختیار ہے کہ وہ انشورنس پالیسی کے خریدیں یا پھر جرمانہ ادا کریں نو ججز کے بینچ میں چیف جسٹس جان رابرٹس کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوا ور صدر کے حق میں چار ججز کے مقابلے میں پانچ ووٹ ہو گئے۔

صدر اوباما کے حق میں یہ رولنگ صدارتی انتخاب سے چند ماہ پہلے سامنے آئی ہے۔ ریپبلکن پارٹی صدر اوباما کی ہیتھ کیئر اصلاحات کی سختی سے مخالفت کر رہی ہے۔ صدر کی جانب سے سن دو ہزار دس میں یہ اصلاحات پیش کیے جانے کے بعد فلوریڈا اور دیگر بارہ ریاستوں میں پالیسی کو قانونی طور پر چیلنج کر دیا گیا تھا، جس کے بعد مزید تیرہ ریاستوں میں اس بل کو چیلنج کیا گیا تھا۔