وائٹ ہاوس کے ترجمان رابرٹ گبز نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، پاکستان اور امریکا کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران وائٹ ہاس کے ترجمان رابرٹ گبز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے متعلق صدارتی ایلچی مارک گراسمین خطے کی صورتحال پر بات چیت کیلئے اسلام آباد جارہے ہیں۔ انسداد دہشتگردی کیلئے کوئی نئی حکمت عملی وضع کی جائیگی۔ اس سے پہلے محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ یمن میں القاعدہ کمانڈر انوار الاوالکی ہلاکت کے بعد القاعدہ مغرب یا مشرق وسطی میں امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ یا کسی بھی مغربی ملک میں بڑا حملہ کرسکتی ہے۔ ترجمان نے تمام امریکی شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ بیرون ملک کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔ اگر سفر ضروری ہے۔ تو محتاط رہیں۔