واشنگٹن :(جیوڈیسک)امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے سالانہ کنونشن کا آغاز ہوگیا۔
چار روزہ کنونشن میں امریکا اورکینیڈا کے مختلف شہروں سے ہزاروں مسلمان شرکت کر رہے ہیں۔ اس کنونشن کو شمالی امریکا کے مسلمانوں کا اہم ترین اجتماع طور تصور کیا جاتا ہے۔ مسلمان کمیونٹی اور خاص طور پر نوجوانوں کو درپیش مسائل بھی یہاں زیربحث لائے جاتے ہیں۔
کنونشن میں اسلامک آرٹ کی نمائش، مذہبی اسکالرز کے لیکچرز، ہیلتھ کیمپ، سوال و جواب کی نشستیں اور نوجوان لڑکے لڑکیوں کے رشتوں بھی طے کئے جاتے ہیں۔ کنونشن سے پاکستانی سفیر شیری رحمان نے بھی خطاب کیا اور اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کی کاوشوں کو سراہا۔