واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے دعوی کیا ہے کہ القاعدہ کی کمر توڑ دی گئی ہے، آئندہ سال تک سیکیورٹی کی ذمہ داریاں افغان فورسز کو مکمل طور پر سونپ دی جائیں گی۔
واشنگٹن میں افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح افغانستان میں معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ وہ افغان اداروں کا استحکام چاہتے ہیں۔
امریکا افغانستان میں مستقل فوجی اڈے کے قیام کا خواہاں نہیں ہے۔ اس موقع پر افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ ان کی امریکی صدر سے ملاقات میں افغانستان کے آئندہ انتخابات سمیت سیکیورٹی کی ذمہ داریوں کے سونپنے پر بات چیت ہوئی ہے۔