واشنگٹن : امریکی صدر اوباما آج اپنی پچاسویں سالگرہ منار ہے ہیں

obama
واشنگٹن :  امریکا کے صدر بارک اوباما آج اپنی پچاسویں سالگرہ منارہے ہیں۔ سالگرہ کی مناسبت سے ہالی ووڈ میں صدر کے مومی مجسمے کو نئی ٹائی کا تحفہ دیا گیا۔ 4اگست 1961 کو ہوائی میں پیدا ہونے والے بارک اوباما نے 2009 میں امریکا کے پہلے سیاہ فام صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ مگر یہ اہم ذمے داری ان کی طبیعت میں پائی جانے والی شوخی کا کچھ نہیں بگاڑ سکی۔۔ پچاس سال کی عمر میں بھی وہ نہ صرف جوان نظر آتے ہیں بلکہ جوانوں ہی کی طرح محنت بھی کرتے ہیں۔ سالگرہ کی مناسبت سے ہالی ووڈ کے مادام تساو میوزیم میں صدر اوباما کے مومی مجسمے کو نئی ٹائی پہنائی گئی۔ یہ ٹائی ان کے ذاتی ٹیلر جارجز ڈی پیرس نے تیار کی ہے۔ اس موقع پر صدر کی سالگرہ کی کیک بھی کاٹا گیا۔ سالگرہ سے چند گھنٹے پہلے بارک اوباما نے وائٹ ہاوس کے عملے کے پانچ ارکان کو اپنی جیبِ خاص سے لنچ کرایا۔ یہ پانچ ارکان وہ ہیں جنہوں نے قرضوں کے معاملے پر ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کیدرمیان سمجھوتے کے لئے انتھک محنت کی۔ برگر اور فرائز پر مشتمل لنچ صدر اوباما کی طرف سے ان کی خدمات کا اعتراف تھا۔