واشنگٹن : شمالی کوریا سیٹلائٹ خلا میں نہ بھیجے، ہیلری کلنٹن

hillary clinton

hillary clinton

واشنگٹن : (جیو ڈیسک)شمالی کوریا کی جانب سے کل سیٹلائٹ خلا میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ بہتر مستقبل چاہتا ہے تو سیارہ کا بھیجنے کا پروگرام ختم کردے جبکہ جاپان نے ممکنہ حملے سے بچنے کیلئے میزائل نصب کردئیے ہیں۔

شمالی کوریا کے اسپیس ریسرچ سینٹر کے حکام نے پیانگ یانگ میں میڈیا کو بتایا کہ رواں ہفتے جمعرات سے پیر تک کسی بھی وقت سیٹیلائٹ خلا میں بھیجا سکتاہے اور اس مقصد کیلئے راکٹ تیار ہے جو سیٹلائٹ کو خلا میں لے جائے گا۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے واشنگٹن میں جاپانی ہم منصب کوئی چیرو گیمبا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر شمالی کوریا نے میزائل یا سیٹلائٹ خلا میں بھیجا تو یہ نہ صرف سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہوگی بلکہ یہ خطے کی سلامتی کے لئے بھی براہ راست خطرہ ہوگا۔