وکی لیکس کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے والے امریکی فوجی اہلکار پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ امریکی فوج کے انٹیلی جنس ونگ کے اہلکار بریڈلی میننگ پر الزام ہے کہ اس نے امریکا کی خفیہ معلومات وکی لیکس کو فراہم کیں۔
وکی لیکس کے ان معلومات کو انٹرنیٹ پر جاری کرنے سے امریکا کی ساکھ متاثر وقار مجروح ہوا۔ ریاست میری لینڈ کی فوجی عدالت میں بریڈلی میننگ پر فرد جرم عائد کرنے کے دوران ملزم نے عدالت سے وقت مانگا تاکہ وکیل صفائی کو عدالت کا سامنا کرنے کیلئے مہلت مل سکے تاہم عدالت نے اس پر بائیس الزامات میں فرد دجرم عائد کر دی۔