والد محترم کے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھوں گا۔ کرنل وقار احمد
Posted on October 3, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) والد محترم کے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھوں گا ہماری سیاست شرافت ،رواداری ،بھائی چارے ،امن ،عوامی خدمت اور بھلائی کی سیاست ہے سیاست کو ذریعہ معاش نہیں بنائیں گے برنالہ کے عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے تحصیل دفاتر کی منتقلی کو برنالہ عوام بزور بازو روکے گی امپورٹڈ ممبر اسمبلی نے ہمیشہ عوام کو آپس میں لڑانے اور تقسیم کرنے کی سیاست کی پیپلز پارٹی نے ایک سال کے اندر برنالہ میں کوئی ڈویلپمنٹ نہیں کروائی برنالہ کے ممبر اسمبلی کو برنالہ کی عوام کیساتھ کوئی سروکار نہیں بلکہ وہ کمیشن ااکھٹا کرنے کے چکروں میں ہیں ہرحال میں الیکشن لڑیں گے اپنے ووٹر سپورٹر کو تنہا نہیں چھوڑسکتے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون تحصیل برنالہ کے صدر (ر) کرنل وقار احمد نور نے بھمبرمیں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سیاست کو سیاسی انداز میں ہی ہونا چاہیے سیاست عوامی خدمت اور بھلائی کیلئے کرنی چاہیے موجودہ دور میں سیاستدانوں نے سیاست کو ذریعہ معاش بنا لیا ہے میری سیاست برنالہ کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہم برنالہ میں رواداری ،بھائی چارے ،شرافت اور امن کی سیاست کررہے ہیں سیاست عوامی بھلائی اور خدمت کیلئے کررہے ہیں ہم نے سیاست کو ذریعہ معاش نہیں بنایا انہوں نے کہاکہ والد محترم نے مجھے اپنا سیاسی جانشین مقرر کیا ہے انشاء اللہ والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے برنالہ کے عوام کے حقوق کیلئے والد کے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھونگا۔
انہوں نے کہاکہ برنالہ کے امپورٹڈ ممبر اسمبلی نے برنالہ کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ لوگوں کو آپس میں لڑا اور تقسیم کرکے اپنی سیاست کو چمکایا ہے 1سال کے اندر برنالہ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے کوئی ڈویلپمنٹ نہیں کی بلکہ ذاتی مفاد کیلئے تحصیل برنالہ کے دفاتر کو گجرات کے بارڈ ر پرمنتقل کرنے کی ساز ش کی ہے جس کا فائدہ عوام کی بجائے اشتہاریوں کو ہو گا تحصیل دفاتر کی منتقلی کو برنالہ کی عوام کیساتھ ملکر بزور طاقت روکیں گے انہوں نے کہاکہ برنالہ سے منتخب ہونے والے ممبر اسمبلی نے آزادکشمیر کے اندر کرپشن اور کمیشن لیکر برنالہ کا نام بد نام کیا ہے انہوںنے کہاکہ آئندہ الیکشن ہر حال میں لڑیں گے اپنے ووٹر سپورٹر کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہم سیاست کے میدان میں مثبت تبدیلی لائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ برنالہ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے یونین کونسل ملوٹ ،یونین کونسل پتنی ،یونین کونسل افتخار آباد چھمب کو ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا ہے انہوں نے کہاکہ پورے حلقے کے عوام میری برادری ہیں تمام برادریوں اور قبیلے کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلوں گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں نظریاتی سیاست کا قائل ہوں اور مسلم لیگ نون کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑونگا مسلم لیگ نون کی قیادت راجہ فارو ق حیدر کی قیادت میںعوام کی بھرپور ترجمانی کررہی ہے اس موقع پر ان کے ساتھ سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری فضل علی سابق ممبر کوکل کونسل چوہدری خادم بھی تھے۔