امریکا میں سماجی نا انصافی اور مالی ناہمواری کے خلاف احتجاج جاری ہے، جبکہ مظاہرین نے ہفتے کے روز دنیا بھر میں ریلیاں منعقد کرنے کا اعلان کیاہے۔ نیویارک میں وال اسٹریٹ کے باہر سرمایہ دارانہ نظام کے مخالفین کے کیمپز قائم ہیں۔ سیکڑوں لوگ احتجاج کرتے ہیں۔ رات کو زکوٹی پارک میں سوجاتے ہیں۔ اور بیدار ہوتے ہی وال اسٹریٹ کے باہر کھانا پکاتے ہیں۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ جی ٹوینٹی کے اجلاس سے پہلے ہفتے کے روز دنیا بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائینگی۔ اور صنعتی ممالک کے گروپ سے مالی نا ہمواری اور سماجی نا انصافی کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائیگا