نیویارک کی عدالت نے وال اسٹریٹ قبضہ تحریک کے ارکان کو محدود رہنے کا حکم دیتے ہوئے زکوتی پارک میں خیمے نصب کرنے سے منع کردیا۔ نیویارک کی عدالت میں وال اسٹریٹ قبضہ تحریک کیس کی سماعت ہوئی۔ جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ معاشی ناہمواریوں کے خلاف احتجاج تو کیا جاسکتا مگر پارک میں خیمے اور سلیپنگ بیگ لے جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وال سٹریٹ مخالف مہم کے ارکان دو ماہ سے پارک میں دھرنے پر تھے ۔ پولیس نے مظاہرین کو ہٹانے کیلیے آپریشن کیا اور دو سو افراد کو حراست میں لیا۔ مظاہرین کے وکلا نے کیمپ ہٹائے جانے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی ۔ تاہم سماعت کے بعد عدالت نے مظاہرین کو پارک میں کیمپ لگانے سے منع کر دیا۔ اور قانون کی پاسداری کرنے کی ہدایت کی ہے۔