ملتان (جیوڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا نے کہا ہے کہ دس سال سے صوبائی اور وفاقی محکموں کی آڈٹ رپورٹس ڈسسکس ہی نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے واپڈا ، ریلوے اور این ایچ اے میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی ہے۔
ملتان میں ڈائریکٹر جنرل آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلند اختر رانا کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد فوج سمیت ملک کے تمام ادارے ہی آڈٹ کرانے کے پابند ہیں لیکن بد قسمتی سے گزشتہ کئی سال سے وفاقی اور صوبائی محکموں کی آڈٹ رپورٹس ڈسکس نہیں ہو ئیں۔
بلند اختر رانا نے کہا کہ محکموں میں وائٹ کالر کرائمز بڑھ گیا ہے جسے ختم کرنا ممکن نہیں تاہم اس کرائم کو روکنے کیلیے آئینی کاوشیں جاری ہیں۔ بلند اختر رانا نے عدلیہ کی آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کر دیا۔