واہگہ بارڈر کے راستے مزید 115 ہندو یاتری بھارت روانہ

Hindus migrating

Hindus migrating

لاہور(جیوڈیسک) واہگہ بارڈر کے راستے مزید ایک سو پندرہ ہندو یاتریوں کی بھارت روانگی جاری ہے۔ قومی پرچم میں سفید رنگ اقلیتی برادری کو ظاہر کرتا ہے۔اسی اقلیتی برادری میں سے چند ہندو خاندانوں کے مستقل بھارت جانے کی اطلاعات پر ہر ذی شعور پاکستانی افسردہ ہے۔ بھارت جانے والے کئی ہندووں نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔

حکومت نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا اوراب تحقیقات کے بعد ہندووں کو بھارت جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز سو سے زائد افراد واہگہ کے راستے بھارت گئے تھے۔ ایک سو پندرہ افراد کو این او سی نہ ہونے کی وجہ سے روک دیا گیاتھا جو بھارت جانے کیلئے آج واہگہ بارڈر پہنچے۔

ان افراد کا کہنا تھا وہ بھارت مذہبی مقامات کادورہ کرنے کیلئے جارہے ہیں۔ انہیں ایک ماہ کا ویزہ ملا ہے۔ اس موقع پر بھارت جانے والے بچوں نے پاکستان سے اپنی بھرپور محبت کا اظہار کیا۔