وحیدہ شاہ کیس: (جیو ڈیسک) سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے وحیدہ شاہ از خود نوٹس کیس کے دوران عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔ پی ایس ستاون سے صوبائی اسمبلی کی امیدوار وحیدہ شاہ کی جانب سے انتخابی عملے کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کیخلاف از خود نوٹس کی پہلی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کی آواز بھرا گئی۔
اشتیاق احمد نے جذباتی انداز میں میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب میڈیا کو ان کی ذات پر کوئی بات کرنے کا موقع نہیں ملے، وہ ایک روز قبل ہی استعفی دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پہلے بھی مستعفی ہوئے تھے لیکن الیکشن کمیشن اور وزیر اعظم نے استعفی قبول نہیں کیا تھا۔