ٹنڈو محمد خان: (جیو ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنماء وحیدہ شاہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرارد دئیے جانے کے خلاف آج ٹنڈو محمد خان میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ افسر کو تھپڑ مارنے والی پیپلز پارٹی کی امیدوار وحیدہ شاہ کو گزشتہ روز دو سال کیلئے نا اہل قرار دیتے ہوئے ان کا انتخابی نتیجہ بھی کالعدم کر دیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ٹنڈومحمد خان میں شٹرڈاون ہڑتال کی کال دی۔ مقامی رہنماوں کا کہناہے کہ وحیدہ شاہ کو عوام نے ووٹوں سے منتخب کیا ہے فیصلہ منصفانہ نہیں۔