ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ ہدایتکار ساکیت چودھری نے فلم” پیار کے سائیڈ ایفیکٹس” کے بعد اس کا سیکیوئل” شادی کے سائیڈ ایفیکٹس “بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں پہلی بار ودیا بالن اور فرحان اختر ساتھ جلوئہ گر ہونگے ۔اس رومانوی کامیڈی فلم میں دونوں اداکار میاں بیوی کے کردار میں لو میرج کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کو بڑے پردے پر پیش کرینگے۔
واضح رہے کہ2006 میں بننے والی فلم پیار کے سائیڈ ایفیکٹس میں اداکار راہل بوس اوراداکارہ ملیکہ شیراوت نے مرکزی کردار ادا کئے تھے جوباکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ شادی کے سائیڈ ایفیکٹس میں ودیا اور فرحان کی جوڑی کا جادو شائقین پر چلے پاتا ہے یہ نہیں۔