ودیا بالن نے کہانی سنائی ، انٹرنیشنل بیسٹ فلم کا ایوارڈ لائی

Vidya Balan

Vidya Balan

بالی ووڈ (جیوڈیسک) ودیا بالن نے کہانی سنائی۔۔سب کو بھائی۔۔فجی فلم فیسٹول میں فلم کہانی بیسٹ فلم کا ایوارڈ لے اڑی۔۔ اوولالا گرل ودیا بالن نے اپنی منفرد اداکاری سے سب کا دل جیت لیا۔۔ڈرٹی پکچر دکھانے کے بعد ودیا نے سنائی ایک نئی کہانی۔ جس کے بعد ودیا بالن کا بول بالا ہوا۔

نیشنل فلم ایوارڈاور بیسٹ ایکٹرس ایوارڈکے ساتھ بالی ووڈ کی فیمیل خان کا ٹائیٹل بھی مل گیا۔ صرف یہی نہیں ودیا بالن کو بین الاقوامی سطح بھی اس فلم سے خاصی پذیرائی ملی۔انٹرنیشنل فجی فلم فیسٹول میں دنیا بھر کی ایک سو پچیس فلموں میں سے بھی ودیا کی کہانی سب کو بھائی۔اور فلم کہانی نے بیسٹ فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔