وردک(جیوڈیسک)افغان صوبے وردک میں نیٹو فوجی اڈے پر دو خود کش حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ نیٹو ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئی نیٹو فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
صوبائی حکومت کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ نیٹو فوجی اڈے کے گیٹ پر پہلے پیدل آنے والے خود کش بمبار نے خود کو اڑایا اس کے بعد دوسرے خود کش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک عمارت سے ٹکرادیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک 6 شہریوں کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 2 نیٹو فوجی بھی زخمی ہوئے۔
شاہداللہ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اور ہلاکتیں بھی ہوئی لیکن میرے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ عینی شاہد کا کہنا تھا دھماکا انتہائی زور دار تھا اور نیٹو بیس کے قریب واقع بازار بھی پوری طرح تباہ ہوگیا۔