مارسیلے : ( جیو ڈیسک) ورلڈ واٹر فورم میں عالمی ماہرین نے پانی کی اہمیت اور اس سے متعلق مسائل کے حل پر بحث کی اور دنیا بھر میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی پر زور دیا۔ فرانس کے شہر مارسیلے میں چھٹا ورلڈ واٹر فورم جاری ہے جس میں عالمی تنظیموں کے رہنما، تاجر اور معیشت دان شریک ہیں۔
فورم میں اکنامک کو آپریشن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی پانی پر حالیہ رپورٹ بھی پش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ دنیا کے نو سو ملین افراد کو صاف پانی تک رسائی مشکل ہے۔ صاف پانی پر سرمایہ کاری کرکے انسانی صحت پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
اس موقع پر اکنامک کو آپریشن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے سیکریڑی جنرل اینجل گوریا نے کہا کہ پانی بھی توانا ئی کی طرح دنیا کی معیشت، زراعت و پیداوار کیلئے انتہائی اہم ہے۔