سری لنکا : (جیو ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ستمبر میں چوتھے ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے ٹکٹوں کی فروخت کا دنیا بھر میں فروخت شروع کردی ہے۔شائقین کرکٹ آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔خریدار کو اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے انٹرنیٹ پر موصولہ تصدیقی سلپ دکھانا ہوگی۔
چوتھا ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ستمبر میں سری لنکا میں منعقد ہوگا۔آئی سی سی نے گروپ میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت اعشاریہ دو پانچ ڈالر مقرر کی ہے جبکہ سپرایٹ،سیمی فائنل اور فائنلز کے ٹکٹ ڈھائی سے پینتالیس ڈالر مالیت کے ہونگے۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اٹھارہ ستمبر کو سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شریک بارہ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیاہے۔گروپ اے میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ،بھارت اور افغانستان شامل ہیں۔گروپ بی میںآ سٹریلیا،ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ شامل ہیں۔
گروپ سی سری لنکا، جنوبی افریقہ اورزمبابوے پر مبنی ہے۔پاکستان گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ شریک ہے۔پاکستان اپنا پہلا میچ تئیس ستمبر کو نیوزی لینڈ اور دوسرا میچ پچیس ستمبر کوبنگلہ دیش سے کھیلے گا۔