نیوزی لینڈ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف دو میچز اور ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کیلئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں سابق کپتان ڈینیئل وٹوری کی واپسی ہوئی ہے۔فاسٹ بولر ایڈم میلنے پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا میں ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی سے قبل بھارت میں آٹھ اورگیارہ ستمبر کو دو بیس اوورز کے میچز کھیلے گی۔کیوی ٹیم کی قیادت راس ٹیلر کریں گے۔ڈینیئل وٹوری گروئن انجری کے باعث بھارت کیخلاف ٹیسٹ اور ونڈے ٹیم میں شامل نہیں کئے گئے۔
بھارت کے دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں ان کی فٹنس کا جائزہ بھی لیا جاسکے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مارٹن گپٹل، روب نکول، برینڈن مک کلم، کین ولیم سن، بی جے واٹلنگ، جیمز فرینکلن، جیکب اورم، نیتھن مک کلم،کائل ملز، ڈگ بریسویل، ٹم ساتھی اور رونی ہیرا شامل ہیں۔