ورلڈ ٹی ٹوئنٹی (جیوڈیسک) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں ان کی ٹیم کو ہوم گرانڈ کے ساتھ ہوم گراڈ کی وجہ سے فائدہ ہوسکتا ہے۔ کولمبو میں پریس کانفرنس میں سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے اس مختصر فارمیٹ کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے لیکن ان کی ٹیم کو موسم اور ہوم کراڈ کی وجہ سے ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں شامل دیگر ٹیموں پر معمولی برتری حاصل ہوگی۔
ایونٹ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کا سامنا زمبابوے سے اٹھارہ ستمبر کو ہوگا۔ سری لنکا انیس سو چھیانوے کے ورلڈ کپ کے بعد سے اب تک کوئی بڑا ایونٹ نہیں جیت سکا ہے۔ جے وردھنے کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں کامیابی کے لیے پوری کوشش کرے گی۔