ورلڈ ٹی ٹوئنٹی (جیوڈیسک) ویسٹ انڈین کے اوپنر کرس گیل نے دعوی کیا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا ٹائٹل اس مرتبہ ویسٹ انڈیز کا ہے۔ انھوں نے یہ بات سیمی فائنل میں فتح کے بعد گفتگو میں کہی۔
سیمی فائنل کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کرس گیل کا کہنا تھا کہ وہ فائنل میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ کرس گیل کا انداز فاتحانہ تھا اور انہوں نے نہایت ہی پراعتماد انداز میں کہا کہ اس بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل ویسٹ انڈیز کا ہے، جس پر وہ سری لنکن سے معافی چاہتے ہیں۔