ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : پاکستان ٹیم کی چار گھنٹے سے زائد پریکٹس

Pakistan team in practise

Pakistan team in practise

ورلڈ ٹی ٹوینٹی ( جیوڈیسک) ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پہلے میچ کی تیاری کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو پالی کیلے میں چار گھنٹے سے زائد پریکٹس کی۔جس میں بیٹنگ اور فیلڈنگ پر زیادہ زور دیا گیا۔ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اپنا پہلا میچ آج پالی کیلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

پریکٹس سیشن میں کوچ ڈیو واٹمور نے شاہد آفریدی پر خاص توجہ دی اور انہیں کافی دیر پریکٹس کرائی۔ تربیت کے دوران بیٹنگ اور فیلڈنگ پر زیادہ توجہ دی گئی اور طویل پریکٹس سیشن کے بعد پوری ٹیم نے ایک ساتھ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ بھی دیکھا۔

پاکستان گروپ ڈی میں انہی ٹیموں کے ساتھ شامل ہے۔بنگلہ دیش کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کرنے والے مک کلم پر قابو پانے کیلئے تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔