وزارت داخلہ کی عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے پیٹرولنگ پولیس اہلکار کو آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔22 نومبر کو راولپنڈی دھماکے کے بعد فون پر وزارت داخلہ کی عمارت کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی۔ ڈی پی او وہاڑی کے مطابق تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ یہ کال وہاڑی کے گاؤں زاہدہ آباد بورے والا میں ایک شخص طارق محمود بھٹی نے کی جس پر چھاپہ مارکر اسے گر فتارکر لیا گیا۔
ملزم ہائی وے پٹرولنگ پولیس کا اہلکار ہے جس نے بتایا کہ اس نے اپنے ایک ساتھی اہلکار اسلم کو مذاق میں پھنسانے کیلئے وزارت داخلہ کو فون کال کی تھی ۔ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔