وزارت سے استعفی دے رہا ہوں ، ذوالفقار مرزا

Zulfiqar

Zulfiqar

ذوالفقار مرزا نے پارٹی عہدے ، اسمبلی اور وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ، ان کا کہنا تھا کہ  مجھے پہلی اور آخری بار سنجیدہ لیا جائے ، میرے بیان کو توڑ مڑور کر پیش کیا جاتا ہے۔
کراچی پریس کلب  میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے سینیئر وزیر ذوالفقار مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک قاتلوں کے ساتھ ہیں جس کے ثبوت میرے پاس ہیں اور وہ میں آرمی چیف اور صدر زرداری کو دینا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن رحمان ملک ہے اس کا خاندان بھی یہاں نہیں ہے اور کاروبار بھی باہر کرتے ہیں جبکہ میرا خاندان ، کاروبار اور اثاثے بھی یہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک پیدائشی جھوٹے ہیں اگر سیب کھا رہے ہوں تو کہتے ہیں کیلا کھا رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک آئی ایس آئی اور فوج کی وجہ سے قائم ہے ، انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا تھاکہ احمد چنائے کو سی پی ایل سی کا چیف بنایا جائے لیکن لندن کے فون اور دبا پر سی پی ایل سی کا چیف بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کو میں نے اپنی جیب سے تین کڑور روپے بطور انعام تقسیم کیئے  میرے دور میں کوئی تھانہ نیلام نہیں ہوا۔
ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوں اللہ کی مہربانی ہے وسیلہ شہید بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری ہیں۔ ذوالفقار مرزا اپنے ساتھ قران مجید لائے تھے جس پر ہاتھ رکھ کر کہا میں نے آج تک جو کچھ کہا ہے اس پر قائم ہوں ، ہمیشہ صاف بات کی ہے۔ طالم کو ظالم کہتا ہوں اور کہتا رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کارکن اور زرداری کا وفادار  ہوں۔