وزارت پیٹرولیم کا گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر پھٹنے کا نوٹس

CNG Cylinder

CNG Cylinder

وزارت پٹرولیم نے گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر پھٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ غیر معیاری سلنڈرز میں گیس نا بھری جائے۔
وزارت پٹرولیم کی طرف سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق اوگرا، ہائیڈرو کاربن انسٹی ٹیوٹ ، ایکسپلوسوز کا محکمہ سی این جی اسٹیشن پر چھاپے ماریں گے۔کسی غیر معیاری سلنڈر کو بھرنے پر سی این جی اسٹیشن بند کر دیا جائے گا اور سی این جی سلنڈر کو ٹیسٹ کرنے کی ذمہ داری سی این جی اسٹیشن کی ہو گی ۔ ملک میں غیر معیاری سی این جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔