بدین (عمران عباس) بدین میں این سی ایچ ڈی کے ملازمین نے کیا اپنے ہی چیئرپرسن کے خلاف احتجاج، 2013 میں بھرتی کیئے گئے ملازمین کو مستقل کرنے، اسلام آباد ھائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نا کرنے اور چیئرپرسن کی جانب سے غیر قانونی اور کنٹریکٹ پر رکھے گئے ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا مطالبہ ، بدین این سی ایچ ڈی کے ملازمین نے این سی ایچ ڈی آفیس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیکرڈی او پی پنجاب ساجد علی کا پتلہ بھی نظر آتش کیا، ریلی میں شریک رہنماؤں ڈی جی ایم امتیاز حسین رند، اشفاق میمن، احسان زئور، منور بھمبھورو، اظھر بھٹی، جاوید بوھڑ، انور شاہ، جبار سومرو اور دیگر ملازمین کا کہنا تھا کہ 70 سالا چیرپرسن زرینہ عالم نے 2013 سے ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہوا ہے اور غیر قانونی طور پر کنٹریکٹ پر ملازمین اور ڈی او پی پنجاب ساجد علی کو ڈی او پی پنجاب ریاض احمد کی جگہ پر تعینات کیا ہواہے جس کے خلاف پاکستان بھر سے این سی ایچ ڈی کے ملازمین گزشتہ کئی دنوں سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیئے ہوئے ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے کوئی بھی ایکشن نہیں لیا جاتا جس کے باعث ملازمین میں مایوسی پھیل رہی ہے، احتجاج کرنے والوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر جلدی ہمارے جائز مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو این سی ایچ ڈی ضلع بدین کے ملازمین احتجاج کا دائرہ بڑھا کر کراچی وزیر اعلیٰ ھاؤس کے سامنے دھرنا دینگے۔۔
بدین(عمران عباس) لاڑ میوزیم کے ملازمین کو گزشتہ 15 ماہ سے تنخواہیں نا مل سکیں، ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال پیدا ہوگئی، ملازمین کا میوزیم کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، ضلع بدین کی واحد لائبریری اور میوزیم جو ایک ہی بلڈنگ میں موجود ہیں ا ن میں کام کرنے والے ملازمین کو گزشتہ 15 ماہ سے تنخواہیں جاری نا ہوسکیں جس کے باعث ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، ملازمین جن میں دو خواتین آمنت اور زبیدہ کے علاوہ یار محمد، الہجڑیوِ انور علی، محمد علی ، کریم بخش، ارشاد علی، رام چند بھی شامل ہیں انہوں نے لاڑ میوزیم کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے روکی گئی تنخواہیں دینے کا مطالبہ کیا، ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 15 ماہ سے حکومت کی جانب سے تنخواہیں نہیں دی گئیں ہیں جس کے باعث ہمارے بچے اب بھوک کاٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں، میوزیم کے ملازمین نے محکمہ اوقاف، حکومت سندھ اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ فوری طور پر ہماری تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ ہمارے بچے بھوکے مرنے سے بچ جائیں۔۔۔
بدین(عمران عباس)طالب علم مبینا زیادتی کے خلاف تھانے پہنچ گیا، گاؤں کے باثر وڈیرے کے بیٹے پر جسمانی زیادتی کا الزام، بدین کے گاؤں کریم بخش جمالی کا رہائیشی 15 سالا طالب علم امان سومرو گاؤں کے بااثر وڈیرے کے بااثر بیٹے کے خلاف ماڈل تھانا پہنچ گیا، متاثرہ امان کے مطابق چھوٹے بھائی کو اسکول سے واپس گھر لے جا رہا تھا کہ راستے میں وڈیرے کے بیٹے نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا اسلحہ کے زور پر مبینا زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر یہ بات کسی کو بتائی تو جان سے ماردینگے، طالب علم امان نے اپنے رشتہ داروں کے ہمرا پہلے تھانے اور بعد میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور ایس ایس پی بدین سے انصاف کی اپیل بھی کی، دوسری جانب پولیس نے امان سومرو کو میڈیکل کے لیئے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، ایس ایچ اور انور لغاری کا کہنا ہے کہ اگر ملزمان واقعے میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی….
بدین(عمران عباس)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سول اسپتال بدین اچانک سے سول اسپتال پہنچ گئے، گندگی کے ڈھیر اور صفائی نا ہونے پر اسپتال اور میونسپل انتظامیہ پر برہم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین جاوید احمد بلوچ نے انڈس اسپتال بدین کا اچانک سے دورا کیا ، اسپتال کے باہر مریضوں کے ساتھ آنے والے رشتہ داروں کے لیئے بیٹھنے کے لیئے مناسب جگہ، پینے کا صاف پانی ، واش کی سہولت نا ہونے اور اسپتال میں موجود جگہ جگہ پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کیا اور انڈس اسپتال انتظامیہ کو ھدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد اسپتال سے گندگی کے خاتمے اور مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ساتھ ساتھ سی ایم او کو بھی ہدایات دیں کہ وہ بھی صفائی کا کام جلدہی مکمل کریں تاکہ اسپتال آنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے۔۔