وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تاہم ان کا استعفی وزیر اعظم نے ابھی تک قبول نہیں کیا ہے۔ کراچی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فردوس عاشق اعوان نے اپنی وزارت سے استعفی دینے کا اعلان کیا وہ استعفی کا اعلان کرتی ہوئی آبدیدہ ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی سمجھتی ہیکہ میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی نہیں نبھا پا رہی تو میں استعفی دیتی ہوں۔ انہوں نے وزیر اعظم اور صدر کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم کی قیادت میں آگے بڑھتے رہیں گے۔