وزیراعظم آتے جاتے رہیں گے، خط کوئی نہیں لکھے گا: اعتزاز

aitzaz ahsan

aitzaz ahsan

نیب نے ارسلان کیس کا ریکارڈ شعیب سڈل کے حوالے کر دیا۔ سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہیکہ کیس کے فیصلے سے چیف جسٹس کے لئے مسائل بڑھیں گے۔

اعتراز احسن کا کہنا ہے کہ نیب کی جے آئی ٹی بننے کے باوجود ارسلان کی درخواست پر فیصلے دے کر معاملے کو متنازع بنا دیا گیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم آتے رہیں گے جاتے رہیں گے کوئی صدر کیخلاف خط نہیں لگے گا۔ اعتزاز احسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت کو فیصلے دیتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہے۔