وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ انہیں وزیر اعظم بننے کا کوئی شوق نہیں، سترہ تاریخ کے فیصلے کے بعد اگر نئے وزیر اعظم کی نامزدگی کی بات ہوئی تو انہیں پارٹی قیادت کا ہر فیصلہ قبول ہو گا۔
لاہور ایکسپو سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے امین فہیم نے کہا کہ جمہوریت میں جلدبازی سے کوئی فیصلہ نہیں ہوتا ، حکومت پارلیمنٹ کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات کروائے گی اور نگران سیٹ اپ اپوزیشن سے مشاورت کے بعد ہی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منصور اعجاز کو پاکستان آکر اپنا بیان ریکارڈ کروانا چاہیے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ پانی کے معاملے پر مشاورت جاری ہے اور بھارت نے بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان سے کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔