وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحافی وزیراعظم بننے کی باتیں کرکے ان کی نوکری سے نہ کھیلیں۔ یہ بات انہوں نے توانائی کے بحران پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ بجلی کے بحران پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساڑے تین سال تک رینٹل پاور کے نام پر لوٹ مار کر کے جیبیں نا بھری جاتیں تو ملک میں بجلی کا بحران نہ ہوتا۔ انجینئرز ملک میں بجلی کے بحران سمیت ملک کے دیگر مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہے ۔ پاک بھارت کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے انجینئرز کی خدمت حاصل کی جائیں تو مسائل جلد حل ہو سکتے ہیں۔