این آراوعمل درآمد کیس میں وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی کارروائی آدھے گھنٹے کے لیئے موخر کر دی گئی ہے۔ عبوری فیصلہ آدھے گھنٹے بعد سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں سات رکنی لارجر بینچ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ آج وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن اپنے دلائل دے رہے تھے جس کے درمیان عدالت نے کارروائی آدھے گھنٹے کے لیئے موخر کرتے ہوئے کہا کہ عبوری فیصلہ آدھے گھنٹے بعد سنایا جائے۔ جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیے کہ دیکھیں گے مزید کہ کارروائی جاری رکھیں یا نہیں۔