اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت جاری ہے اٹارنی جنرل عرفان قادر استغاثہ کے دلائل دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کیلئے مثبت رپورٹنگ ضروری ہے۔ میں وزیر اعظم کے خلاف میڈیا مہم پر بات کرونگا میڈیا کاایک گروہ عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ میڈیا مہم کے ذریعہ وزیر اعظم کے خلاف معتصب رپورٹنگ کی گئی۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ فئیر ٹرائیل پر اعتزاز نے تفصیل سے بات کی ہے خاص میڈیا گروہ میرے خلاف بھی غلط خبریں شائع کر رہا ہے۔ اٹارنی جنرل نے اخباری تراشہ عدالت میں پیش کر دیا۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر کا کہنا تھا کہ میں چاہو ں گا کہ عدالت پہلے غلط رپورٹنگ پر فیصلہ کرے۔ اخبار میں خبر لگی ہے کہ میں نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم ہاس گیا تھا مگر ان سے ملاقات نہیں ہوئی ججز شاید اس رپورٹنگ سے متاثر نہ ہوئے ہوں مگر میں ہوا ہوں۔ کہا جا رہا ہے میں وزیر اعظم کو بچانے کیلئے کمر بستہ ہوں۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کہ وہ وزیراعظم کے خلاف جرم ثابت کرنے کی کوشش کریں اور اس انداز میں دلائل دیں کہ وزیراعظم کو سزا دی جا سکے۔