مصر(جیوڈیسک)مصری صدر محمد مرسی نے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے ٹیلیفون پر بات کی، اس موقع پر غزہ میں اسرائیلی حملے کے بعد پیدا ہونیو الی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصری صدر نے غزہ کی صورت حال پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مدد طلب کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے عالمی قوانین اور انسانی اقدار کے خلاف ہیں۔ پاکستان غزہ پراسرائیلی جارحیت کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔ وزیراعظم نے مصری صدر کو فلسطینی مسئلے پرپاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔