تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ضد نہ کریں، حکومت کو سپریم کورٹ کے احکامات کو مانتے ہوئے خط لکھ دینا چاہئے۔
کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آزاد الیکشن کمیشن کا قیام ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف صاف شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے۔ غیر جانبدار نگراں حکومت کا قیام بھی اہمیت کا حامل ہے۔