وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر توانائی کانفرنس طلب کرلی

gilani

gilani

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم نے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے توانائی کانفرنس طلب کی۔ انھوں نے وزیر پانی و بجلی اور پٹرولیم کو ہنگامی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی ہدایت کردی۔

توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے وزارت خزانہ نے آٹھ ارب روپے پیپکو کو جاری کردیئے۔ وزیراعلی پنجاب نے احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔