سپریم کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کی فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنیب بینچ نے گذشتہ روز این آر او عملدرآمد کیس میں وزیرعظم گیلانی کے خلاف توہین عدالت کی فرد جرم کا حکم سنایا تھا۔ عدالت کا تحریری فیصلہ تین صفحات پر مشتمل ہے جس میں فیصے کا پس منظر تحریر کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق این آر او کو کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصے کے پیرگراف نمبر ایک سو اٹہتر پر عمل نہ ہونے پر وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا۔ یہ پیراگراف سوئٹزرلینڈ میں صدر زرداری کے خلاف سابقہ مقدمات کی بحالی سے متعلق ہے۔ عدالتی حکم میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور انہیں تیرہ فروری کو عدالت میں پش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔