وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انھوں نے پارلیمانی کل جماعتی کانفرنس کی قرارداد پرعمل درآمد کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو چودہ اکتوبرکو خط لکھ دیا ہے تاکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جا سکے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کل جماعتی کانفرنس کے اعلامیے کی روشنی میں سپیکر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گی۔ انھوں نے پارلیمانی رہنمائوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے نام سپیکرقومی اسمبلی کو ارسال کریں تاکہ جلد ازجلد پارلیمانی تشکیل دیدیں۔