اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جاری ہے۔ عدالت نے سابق اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق کو طلب کر لیا۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔
سماعت کے موقع پر نئے اٹارنی جنرل عرفان قادر نے عدالت اسے استدعا کی کہ انہوں نے آج ہی اٹارنی جنرل کے فرائض سنبھالے ہیں، عدالت کی معاونت کیلئے انہیں ریکارڈ کا جائزہ لینا ہو گا، اس لئے کچھ مہلت دی جائے۔ جس پر جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ عدالت نے مولوی انوارالحق کو استغاثہ مقرر کیا تھا حکومت نے انہیں ہی تبدیل کر دیا۔ عدالت نے مولوی انوارالحق کو فوری طور پر طلب کر لیا۔