پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کو ہنی مون مختصر کر کے وطن وآپس آنے اور ممنوعہ دوا کیس کی تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی ہنی مون پر جنوبی افریقا میں موجود ہیں۔ وزیر اعظم گیلانی نے علی موسیٰ کو ہنی مون مختصر کر کے فوراً وطن وآپس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم کی علی موسیٰ گیلانی کو ہدایت دی ہے کہ وطن وآپس آکر ممنوعہ ادویات کیس میں ہونے والی تحقیقات کا حصہ بنیں۔
ممنوعہ ادویات کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ عدالت نے بیس اپریل کو مقدمے میں علی موسیٰ گیلانی کو طلب کر رکھا ہے۔ سماعت پر سابق ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل شکیل حسین عباسی کو بھی طلب کیا ہے۔