وزیراعظم گیلانی سے تھائی لینڈ کی شہزادی کی ملاقات

Meeting

Meeting

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کی شہزادی ماہا چاکری کے دورے سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی تھائی لینڈ کی شہزادی ماہا چاکری سے ملاقات میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، سرمایہ کاری، تجارت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔