پاکستان: (جیو ڈیسک) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور امریکی صدر براک اوباما کے مابین جنوبی کوریا میں بین الاقوامی جوہری کانفرنس کے موقع پر غیر رسمی ملاقات ہوئی، جس میں وزیر اعظم نے امریکی صدر کو پاکستانی عوام کے موقف سے آگاہ کیا۔
سیول میں جاری بین الاقوامی جوہری کانفرنس کے دوران وزیر اعظم گیلانی اور امریکی صدر اوباما کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنما کانفرنس ہال سے ڈائننگ ہال تک گفتگو کرتے ہوئے گئے۔
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ امریکہ سے تعلقات کے بارے میں پالیسی کی منظور پارلیمنٹ دے گی وزیر اعظم نے امریکی صدر کو پاکستانی عوام کے نقطہ نظر سے بھی آگاہ کیا۔