وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کامظفر گڑھ میں ترک اسپتال کا دورہ

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

مظفرگڑھ (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مظر گڑھ میں ترک حکومت کے تعاون سے تیار کیے جانے والے اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ21 جون سے یہ اسپتال مکمل طورپر کام شروع کردے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا اور اس منصوبے کو سراہا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناتھاکہ اسپتال کی تعمیر میں معاونت پر وہ ترک حکومت کے مشکور ہیں۔

اور اسپتال کا نام ترک وزیر اعظم طیب اردوان کے نام پر رکھنے کی تجویز دیتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ اسپتال میں مریضوں کاعلاج مفت کیا جائے گا اور اسے سرکار کے بجائے ٹرسٹ چلائے گا۔